لشکر جھنگوی کی شیعہ نسل کشی کے بعد پاراچنار کے مظلوم شیعہ قائد عنایت علی طوری میدان میں آ گئے
شیعہ نسل کشی کے باوجود، عنایت علی طوری اور پاراچنار کے نوجوانوں نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے میدان میں اُتر کر حکومت سے مطالبات کیے

شیعیت نیوز: پاراچنار: پاراچنار میں شیعہ برادری کی نسل کشی کے بعد، لشکر جھنگوی کی جانب سے شیعہ افراد کے راستوں کو بند کرنے کی سازش نے علاقے کی صورتحال مزید پیچیدہ بنا دی ہے۔ لیکن اب شیعہ قوم کے بہادر قائد، عنایت علی طوری (لالا)، اپنے مظلوم عوام کے حقوق کے لیے میدان میں آ گئے ہیں اور اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔
عنایت علی طوری نے پاراچنار کے نوجوانوں اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "لشکر جھنگوی کی دہشت گردی اور شیعہ نسل کشی کے باوجود ہم میدان میں نکلے ہیں تاکہ اپنے حقوق کا تحفظ کریں۔ ہمارے راستے بند کر دیے گئے ہیں، لیکن ہم کسی صورت اپنی جدوجہد نہیں چھوڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پاراچنار ہیومن رائٹس کمیشن کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس، سیکیورٹی اداروں سے سخت سوالات
انہوں نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ پاراچنار میں شیعہ برادری کے خلاف ہونے والی ظلم و زیادتیوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور ان کے راستے کھولے جائیں تاکہ وہ اپنے حقوق کی حفاظت کر سکیں۔
علی طوری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ "ہمیں اپنے قائدین پر مکمل اعتماد ہے اور ان کی قیادت میں ہم اپنے حق کے لیے جنگ لڑیں گے۔ اگر حکومت ہماری آواز نہیں سنتی، تو ہم مزید طاقت کے ساتھ اپنے احتجاج کو جاری رکھیں گے۔”