اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

پاراچنار ہیومن رائٹس کمیشن کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس، سیکیورٹی اداروں سے سخت سوالات

پاراچنار روڈ کھولنے اور علاقے کی سیکیورٹی کے حوالے سے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ

شیعیت نیوز: پاکستان میں فلسطین، غزہ، اور لبنان کے مظلومین کی حمایت کے حوالے سے بہت سی تنظیمیں، قائدین، اور علماء جوش و جذبے کے ساتھ سرگرم ہیں، لیکن ان کی نظر اپنی ہی سرزمین پر نہیں ہے، خاص طور پر پاراچنار پر، جو حالیہ برسوں میں بدترین حالات کا شکار رہا ہے۔

اس موقع پر "ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان” کے نمائندے میدان میں آگئے اور اسلام آباد میں ایک اہم پریس کانفرنس کی۔ اس پریس کانفرنس میں کمیشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ٹل پاراچنار روڈ کھولا جائے اور علاقے کی سیکیورٹی کی حالت بہتر کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار میں قبائل کا امن مارچ، راستوں کے کھلنے اور امن کے قیام کا مطالبہ

ہیومن رائٹس کمیشن کے رہنماؤں نے حکومت کی دوغلی پالیسیوں پر شدید تنقید کی اور صوبائی، وفاقی حکومتوں کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اداروں سے بھی سخت سوالات اٹھائے۔

پریس کانفرنس میں پاکستان کے معروف انسانی حقوق کے رہنماؤں نے پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے فوری اقدامات کی درخواست کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button