پاراچنار میں قبائل کا امن مارچ، راستوں کے کھلنے اور امن کے قیام کا مطالبہ
قبائلی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کی حفاظت کی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے

شیعیت نیوز: ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سے قبائل نے تمام بند راستوں کو کھولنے اور علاقے میں امن کے قیام کے لیے ایک امن مارچ شروع کیا ہے۔ اس مارچ میں ہر عمر کے افراد شریک ہیں، اور عوام کا جم غفیر مین شاہراہ پر موجود ہے۔ امن مارچ کا مقصد علاقے میں امن قائم کرنا اور عوام کو ان کے حقوق دلانا ہے۔
قبائلی رہنما جلال بنگش نے اس موقع پر کہا کہ "12 اکتوبر سے بند راستے کھولنے کے لیے 27 دن انتظار کیا، اور آج مجبوراً عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں تاکہ اپنے حقوق کا مطالبہ کر سکیں۔” ان کا کہنا تھا کہ "راستے کھلنے اور محفوظ بنانے تک یہ امن پیدل مارچ جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : عرب رہنما ٹرمپ کی وفاداری میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں ہیں، عبد المالک الحوثی
دوسری جانب، قبائلی رہنما آغا تجمل حسین نے کہا کہ "ہم غیر مسلح ہو کر تمام قبائل کے لیے امن کا پیغام دے رہے ہیں۔ یہ امن مارچ کسی قبیلے یا فرقے کے خلاف نہیں ہے، بلکہ یہ حکومت کے خلاف ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "حکومت نے عوام کو تحفظ دینے کی ذمہ داری سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔