اہم ترین خبریںایران
ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ امریکا کے انتخابات میں کون جیتا ہے: ایرانی صدر
مسعود پزشکیان: اگر اسلامی ممالک متحد ہوتے تو صیہونی حکومت فلسطین و لبنان کے عوام پر ظلم نہ کرپاتی

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امید کمیٹی کی نشست کے دوران کہا کہ ایران دوسرے ملکوں کے ساتھ اپنے روابط کی توسیع کے حوالے سے محدود نقطہ نظر نہیں رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح اسلامی اور پڑوسی ممالک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین اور لبنان کی مدد کے لیے ایرانی لڑکی نے ماں کی یادگار انگوٹھی کا عطیہ دے کر فداکاری کی نئی مثال قائم کی
صدر پزشکیان نے اس موقع پر مزید کہا کہ ایران یقین رکھتا ہے کہ اگر تمام اسلامی ممالک متحد ہوتے تو صیہونی حکومت فلسطین اور لبنان کے عوام کو اس طرح خاک و خون میں غلطاں کرنے کی جرأت نہ کرتی۔