اہم ترین خبریںایران

فلسطین اور لبنان کی مدد کے لیے ایرانی لڑکی نے ماں کی یادگار انگوٹھی کا عطیہ دے کر فداکاری کی نئی مثال قائم کی

خواتین کا سونا اور جواہرات عطیہ کرنے کا جذبہ، نوجوان لڑکی کا ماں کی یادگار انگوٹھی مقاومت کے لئے وقف

شیعیت نیوز: ایران بھر میں فلسطین اور لبنان کی مقاومت کے لئے عطیات جمع کرنے کی مہم جوش و خروش سے جاری ہے۔ زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی بساط کے مطابق اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور دل کھول کر عطیات اور چندہ دے رہے ہیں۔

اس مہم میں خواتین نے بھی دلیرانہ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اپنے سونے اور دیگر جواہرات مقاومت کے لئے عطیہ کرکے اولین صف میں شامل ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ اس جذبے سے واضح ہوتا ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے میں مقاومت کے لئے مضبوط حمایت موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عرب رہنما ٹرمپ کی وفاداری میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں ہیں، عبد المالک الحوثی

اسی سلسلے میں ایک نوجوان لڑکی نے اپنی ماں کی یادگار سونے کی انگوٹھی لبنانی مقاومت کی امداد کے لئے عطیہ کر دی۔ یہ انگوٹھی اس کی ماں نے اس نیت سے دی تھی کہ مشکل وقت میں اس کے کام آئے گی، لیکن لڑکی نے لبنانی مقاومت کے لئے عطیہ دینے کا فیصلہ کیا۔

اس بچی کا نام فاطمہ ہے، اور اس نے اپنی انگوٹھی اسکول میں منعقدہ عطیہ جمع کرنے کے پروگرام میں بغیر پہنے عطیہ کر دی۔ فاطمہ نے اس انگوٹھی کو کبھی بھی نہیں پہنا تھا اور عطیہ کرتے وقت بھی بغیر پہنے اسے مقاومتی کاز کے لئے وقف کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button