اہم ترین خبریںایران

غزہ اور لبنان میں مزاحمت کا تسلسل، فتح اسلام کے مجاہدین کا مقدر بنے گی، رہبر معظم انقلاب

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی مجلس خبرگان سے ملاقات، انقلاب کی اصل ذمہ داری پر زور

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح مجلس خبرگان کے اراکین سے ملاقات کے دوران اس مجلس کو انقلاب کا مربوط ترین ادارہ قرار دیا اور فرمایا کہ انقلاب کو روکنے اور قوم کو پسماندگی کی طرف دھکیلنے کی کچھ کوششیں اور عوامل موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیادت کی اصل ذمہ داری ملک کو انقلاب کے اہداف کی سمت گامزن رکھنا ہے۔ لہذا مجلس خبرگان، جو قیادت کے تعین میں منفرد کردار رکھتی ہے، غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے حزب اللہ اور حماس کی مزاحمتی قوت کے تسلسل کو سراہتے ہوئے کہا کہ خدا کی مدد کے وعدے اور حزب اللہ و حماس کی فاتحانہ جدوجہد اس بات کا یقین دلاتی ہیں کہ حالیہ دنوں کے واقعات حق اور مزاحمت کے محاذ کی فتح کی طرف لے جائیں گے۔

رہبر معظم نے مجلس خبرگان رہبری کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسے اسلامی نظام میں ایک انقلابی ادارہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کا بنیادی مقصد ملک اور عوام کی زندگیوں میں توحید کی وسیع معنی کے مطابق اسلام کے نفاذ کو اجاگر کرنا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو نظام کے اس بنیادی ہدف کی جانب گامزن رکھے۔ انہوں نے معاشرے میں توحیدی اقدار کے قیام میں بعض رکاوٹوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ کچھ لوگ انقلاب اور نظام کی اس راہ میں پیش قدمی کو روکنے کے خواہاں ہیں اور چاہتے ہیں کہ پسماندگی کی طرف واپس لوٹیں۔

انہوں نے فرانسیسی اور سوویت انقلاب کی مثال دیتے ہوئے فرمایا کہ انقلابی تحریکوں میں انحراف کا امکان ہمیشہ رہتا ہے۔ قرآن کریم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر کفار کی بات مانی جائے تو وہ تمہیں پسماندگی کی طرف لے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عرب رہنما ٹرمپ کی وفاداری میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں ہیں، عبد المالک الحوثی

آیت اللہ خامنہ ای نے اس انحراف کو روکنے میں قیادت کی اہمیت کو بیان کیا اور مجلس خبرگان کو اس فیصلہ کن عنصر کے انتخاب کا ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس خبرگان کا وجود اس بات کا ثبوت ہے کہ نظام کے اہداف کی طرف پیش رفت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

رہبر معظم نے عہدوں پر نظام کے عدم انحصار کو اجاگر کیا اور فرمایا کہ اگرچہ افراد کے پاس مخصوص مشن ہوتے ہیں لیکن نظام ان پر منحصر نہیں۔ اللہ تعالی کی تنبیہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر پیغمبر اکرم (ص) کا انتقال ہو جائے تو کیا تم واپس پلٹ جاؤ گے؟

آیت اللہ خامنہ ای نے مجلس خبرگان کے مقام کی اہمیت کو واضح کیا اور فرمایا کہ آئین میں ذکر کردہ قیادت کی شرائط کے انتخاب میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے تاکہ وہ انقلاب کے راستے پر ثابت قدم اور قابل رہنما ہو۔

رہبر معظم نے شہید حسن نصر اللہ اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان شہداء نے اسلام اور مزاحمت کے محاذ کو طاقت دی۔ حزب اللہ کے بانی شہید حسن نصر اللہ کی عظیم قیادت اور حوصلے نے حزب اللہ کو ایک مضبوط تنظیم بنایا ہے۔

انہوں نے امریکہ اور کچھ یورپی ممالک کے لبنان، غزہ اور فلسطین میں کیے گئے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے حزب اللہ اور فلسطینی مزاحمت کو حق کے محاذ کی فتح قرار دیا۔

رہبر معظم نے حزب اللہ کو صیہونی طاقتوں کے خلاف ایک ناقابل تسخیر طاقت قرار دیا اور کہا کہ دنیا جلد ہی ایک دن دیکھے گی جب صیہونی حکومت ان مجاہدین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرے گی۔ ہمیں امید ہے کہ آپ سب اس دن کا مشاہدہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button