اہم ترین خبریںدنیایمن

عرب رہنما ٹرمپ کی وفاداری میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں ہیں، عبد المالک الحوثی

صیہونیوں کے فلسطین پر حملے، مزاحمتی آپریشنز اور عرب حکومتوں کے کردار پر عبدالمالک الحوثی کی وضاحت

شیعیت نیوز: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے آج اپنے خطاب میں کہا کہ صہیونی دشمن نے اس ہفتے 30 سے زائد جرائم اور قتل عام کا ارتکاب کیا ہے جس کے نتیجے میں 1300 سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ اندازوں کے مطابق، شمالی غزہ پر صہیونی حکومت کے حملوں میں اضافے کے دوران دو ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور چار ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی صہیونیوں نے شمالی غزہ میں خوراک اور طبی آلات کی ترسیل کو روک دیا ہے اور علاقے میں آگ لگا دی ہے۔

صیہونی رجیم کو مزاحمت کے ساتھ میدان جنگ میں شکست

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی دشمن فوجی جنگ میں ناکام ہو چکا ہے اور اب اپنی بوکھلاہٹ میں عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اس دوران غزہ میں مزاحمتی فورسز میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں اور دشمن پر کاری ضربیں لگا رہے ہیں۔ اس ہفتے قسام فورسز نے تقریباً 16 آپریشن کیے، جن میں چھاپہ مار کارروائیاں شامل ہیں، جبکہ القدس گروپ نے مقبوضہ سیدیروت پر راکٹ برسائے ہیں۔ ان کارروائیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ صہیونی دشمن مزاحمتی فورسز کو تباہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ بڑے پیمانے پر جرائم کو فوجی کارنامہ نہیں کہا جا سکتا۔

عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ شمالی غزہ کے خلاف صہیونی حکومت کے جرائم کے باوجود عرب اور اسلامی ممالک کا خاموشی کا مجرمانہ رویہ برقرار ہے۔ یہ خطرناک حالات انسانی اور اخلاقی روح کے نقصان کو ظاہر کرتے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے صرف ان جرائم کا تماشائی بن کر اپنی ذمہ داریوں سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔

فلسطینی جہادی تحریکوں کو روکنے کے لیے عرب حکومتوں کا برطانیہ سے تعاون

عبدالمالک الحوثی نے مزید کہا کہ برطانوی حکام نے عرب ممالک کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو طنزیہ انداز میں نظرانداز کیا۔ امریکیوں اور یورپی ممالک کے ساتھ مل کر صیہونیوں کے منصوبے پر عمل کیا گیا ہے، جس میں عرب اور اسلامی دنیا کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ فلسطین میں صہیونیوں کی آبادکاری بھی برطانوی نگرانی میں ہوئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ عرب حکومتوں نے برطانیہ سے تعاون کر کے فلسطینی قوم کی جہادی تحریکوں کو اہم مراحل میں روکنے کی کوشش کی۔ ایران نے اسلامی انقلاب کے بعد فلسطینی کاز کی حمایت کو اسلامی فریضہ قرار دیا۔

ایران کی فلسطین کاز کے ساتھ وفاداری

انہوں نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کا علمبردار بنا۔ برطانوی اور امریکی حمایت نے صیہونی دشمن کو عربوں کے خلاف کھڑا کیا۔ جب امت مسلمہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہوئی تو وہ اخلاقی اور فکری زوال کی انتہا تک پہنچ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی دنیا، جسے بعض لوگ مہذب سمجھتے ہیں، صیہونیوں کے جرائم کی حمایت کرتی ہے۔ امریکہ میں ہر صدر نے صیہونی ریاست کی خدمت کی ہے اور بائیڈن نے کھلے عام اس حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ کے عرب حکمرانوں کے ساتھ تعلقات

عبدالمالک الحوثی نے مزید کہا کہ ٹرمپ عرب رہنماؤں کو اہمیت نہیں دیتے، جبکہ عرب رہنما ان سے وفاداری کے لیے دوڑ رہے ہیں۔ ٹرمپ عرب ممالک کو دودھ دینے والی گائے کی طرح دیکھتا ہے اور ان کی دولت کا استحصال کرتا ہے۔ تعلقات کو معمول پر لانے کے بہانے ٹرمپ نے بعض عرب ممالک کو امریکہ اور صیہونی ریاست کا نوکر بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: [لنک دوسری خبر]

صیہونی رجیم کے خلاف یمنی فورسز کی کارروائیاں

عبدالمالک الحوثی نے تاکید کی کہ یمنی فورسز کی کارروائیاں صیہونی، امریکی اور برطانوی مفادات کے خلاف جاری رہیں گی۔ ان کے بقول، کچھ عرب حکومتیں امریکی انتخابات کے نتائج کو بڑھا چڑھا کر پیش کر کے اپنی قوموں کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جبکہ امریکی صدور کا ایک کارنامہ عرب ممالک کی دولت کو لوٹنا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button