اہم ترین خبریںپاکستان
پارہ چنار محاصرہ کے خلاف احتجاجی تحریک کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیل گیا،گلگت میں احتجاج
مقررین نے پاراچنار روڈ کی بندش کو حکومت و سیکورٹی اداروں کی مجرمانہ غفلت قرار دے کر اس کی پرزور مذمت کی

شیعیت نیوز:پارہ چنار محاصرہ کے خلاف احتجاجی تحریک کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیل گیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت کے زیر اہتمام کیپٹن شہید ضمیر عباس چوک پر پچھلے چار ہفتوں سے پاراچنار روڈ کی بندش اور محاصرے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
صوبائی نائب صدر شیخ اصغر طاہری، صوبائی ترجمان حاجی غلام عباس اور ضلعی صدر عارف قنبری نے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھئیے: پارہ چنار کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز،رستہ کھلوانے تک امن مارچ جاری رکھنے کا عزم! لاکھوں افراد شریک
مقررین نے پاراچنار روڈ کی بندش کو حکومت و سیکورٹی اداروں کی مجرمانہ غفلت قرار دے کر اس کی پرزور مذمت کی
فی افور پاراچنار روڈ کو کھولنے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔