حزب اللہ کے اسرائیلی مقبوضہ علاقوں پر راکٹ اور ڈرون حملے

05 نومبر, 2024 16:39

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن آرگنائزیشن نے تصدیق کی ہے کہ آج صبح سے اب تک لبنان سے مقبوضہ علاقوں کی جانب تقریباً 90 راکٹ داغے جا چکے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ لبنان سے مقبوضہ علاقوں کی جانب پانچ ڈرون فائر کیے گئے ہیں۔

ایک بیان میں حزب اللہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حزب اللہ نے کدمت تسفی اور ایلیت ہشاحر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے ہدہد اور کوثر سیٹلائٹس کامیابی سے مدار میں بھیج دیے

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مزید اعلان کیا ہے کہ انہوں نے میرون ایئر آپریشنز مانیٹرنگ اینڈ مینجمنٹ بیس پر تیسری بار میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

عبرانی ذرائع کے مطابق تل ابیب کے قریب قیصریہ شہر میں بنیامین نیتن یاہو کے نجی گھر سے چند کلومیٹر دور ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز تل ابیب کے قریب اوراکیف اور قیصریہ میں بھی سنی گئی۔

9:05 صبح مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔