اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حزب اللہ کا صیہونی فضائیہ کے اڈے میرون پر حملہ، اسرائیل کو شدید نقصان کا سامنا

حزب اللہ نے صہیونی فوجی اڈے میرون پر شدید حملہ کیا ہے، جس سے اسرائیلی فضائیہ کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے

شیعیت نیوز : حزب اللہ نے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی دفاعی تنصیبات اور فوجی اڈوں پر میزائل اور راکٹ حملے کیے ہیں۔

حزب اللہ نے مقبوضہ قصبوں شاعل، حتسور اور دلتون پر متعدد میزائل داغے ہیں۔

صہیونی فضائیہ کے اڈے میرون پر بھی کئی میزائل حملے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اعلی رہنماؤں کی شہادت کے بعد صہیونی حکام کی توقعات کے برعکس حزب اللہ کے حملوں میں مزید شدت آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی 2 روزہ دورے پر تھوڑی دیر میں پاکستان پہنچیں گے

حزب اللہ اور فلسطینی مقاومت کے حملوں کی وجہ سے صہیونی فوج کو افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کو اس وقت 7 ہزار افراد کی کمی کا سامنا ہے۔

افرادی قوت میں کمی کی وجہ سے صہیونی فوج کے شمالی اور جنوبی سرحدوں پر مقاومت کے حملوں کو روکنا مشکل ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button