پاراچنار میں ایف سی کی وردی میں تکفیری اہلکار کی طرف سے شیعہ کمیونٹی کو دھمکیاں، سرکاری اداروں کے لیے سوالیہ نشان
وردی میں ملبوس اہلکار کا شیعہ افراد کو دھمکی آمیز ویڈیوز شیئر کرنے کا انکشاف، حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کی اپیل

شیعیت نیوز: پاراچنار میں وردی میں ملبوس ایک ایف سی اہلکار کی جانب سے پاکستان میں شیعہ کمیونٹی کو سرکاری وردی اور اسلحے کے ساتھ دھمکیاں دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ اہلکار ٹک ٹاک پر دھمکی آمیز ویڈیوز باقاعدہ شیئر کر رہا ہے، جس میں شیعہ افراد کو ہراساں کیا جاتا ہے۔ اس عمل نے سیکیورٹی فورسز کی ساکھ اور کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ متعصب افراد سرکاری سیکیورٹی فورسز میں شامل ہو کر ریاست کی وردی کا غلط استعمال کر رہے ہیں، جبکہ ملک میں امن پسند شہریوں کو جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور سرکاری اداروں کے لئے یہ معاملہ غور طلب ہے کہ وردی میں موجود یہ عناصر سرکاری اداروں کی ساکھ کو متاثر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کاروائی لشکر جھنگوی کے 7 دہشتگرد واصل جہنم دو گرفتار
پاراچنار اور پاکستان میں رہنے والے شیعہ افراد کے لئے یہ صورتحال تشویشناک ہے، جہاں ایک اہلکار سرکاری طاقت کے بل بوتے پر نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے اسکا ٹک ٹاک اکاؤنٹ خبر کی تصویرمیں موجود ہے جہاں وہ دھمکی آمیز ویڈیوز اپلوڈ کرتا ہے۔ حکام بالا سے اپیل ہے کہ فوری نوٹس لیں اور اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک میں امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھا جا سکے۔