اہم ترین خبریںایران

ایران کا ردعمل صیہونیوں کے تصور سے کہیں زیادہ شدید ہوگا، سپاہ پاسداران

ایرانی قوم ایمان کے ساتھ میدان جنگ میں دشمن کے منصوبے ناکام بناتی ہے، جنرل حسین سلامی

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم خدا پر مکمل ایمان کے ساتھ میدان جنگ میں اترتی ہے اور دشمن کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملا دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دفاع مقدس سے موسوم آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران یہ ثابت ہو گیا کہ جب ایک قوم پوری دنیا کے سامنے قیام کرتی ہے، تو اس کا ایمان مزید مضبوط ہوتا ہے۔

جنرل سلامی نے مزید کہا کہ آج اسلام کے دشمنوں نے غزہ پر قبضے کے لئے گٹھ جوڑ کیا ہے، لیکن راہِ خدا میں تربیت پانے والوں نے فلسطین کی سرزمین پر دشمن کے پاؤں جمنے نہیں دیے۔ تاہم دشمنانِ اسلام نے تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں صحافیوں کا قتل عام ناقابل قبول ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا بیان

سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے صیہونی دشمن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ "وعدہ صادق دو” آپریشن میں دشمن کی فضا ایرانی میزائلوں سے لبریز ہو گئی تھی۔ صیہونی حکومت نے دوبارہ غلطی کی ہے اور اس بار ہمارا جوابی اقدام دشمن کے تصور سے کہیں بالاتر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button