اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ میں صحافیوں کا قتل عام ناقابل قبول ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا بیان

"غزہ میں صحافیوں کے داخلے پر صیہونی پابندی کی شدید مذمت، اقوام متحدہ کا فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم کرنے پر زور"

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے جنیوا میں "مشرق وسطی کی صورت حال کے بارے میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ 2024” کے زیر عنوان منعقدہ سیمینار کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ صحافیوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا اور ذرائع ابلاغ اور صحافت کی آزادی ضروری ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسی طرح غزہ میں صحافیوں اور نامہ نگاروں کے داخلے کی صیہونی مخالفت کی شدید مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی فوج پر غزہ میں شدید حملے، درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی

گوتریش نے جنگ و جارحیت اور فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ قبضے کے خاتمے کے مطالبے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں صحافیوں اور نامہ نگاروں کے داخلے پر پابندی سے حقیقت پامال ہو گی۔

غزہ کے انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے عام شہریوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کے آغاز سے اب تک ذرائع ابلاغ کے ایک سو تراسی نمائندے اور صحافی شہید ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button