حزب اللہ کے حیفا، نتانیا اور الخضیرہ پر میزائل حملے
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان سے فائر کیے جانے والے میزائل حملے، سرحدی علاقوں میں خطرے کے سائرن

شیعیت نیوز: شہاب نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے تازہ ترین حملوں میں حیفا بندرگاہ، نتانیا، اور الخضیرہ کو نشانہ بنایا ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ نے آج کے حملوں میں دو بیلسٹک میزائل استعمال کیے۔
صہیونی سرحدی قصبوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لبنان سے میزائل حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
در این اثناء المیادین نے رپورٹ کیا ہے کہ نتانیا اور الخضیرہ میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ قاسم کی قیادت میں حزب اللہ جنگی حکمت عملیوں کا استعمال جاری رکھے گی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
چینل کے نمائندے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ حملے ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں میزائل فائر کیے گئے ہیں۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق الجلیل، کریات آتا، الکرمل، اور مناشہ میں بھی خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی قصبے الخیام میں فوجی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔