اہم ترین خبریںلبنانمقبوضہ فلسطین
شیخ نعیم قاسم کے انتخاب کے ساتھ ہی اسرائیل پر حزب اللہ کا حملہ، کئی صیہونی ہلاک
شیخ نعیم قاسم کی سربراہی میں اسرائیلی علاقوں پر حزب اللہ کے میزائل حملے اور سائرن کا بجنا
شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے نئے سربراہ کی حیثیت سے شیخ نعیم قاسم کے انتخاب کے بعد مقبوضہ شمالی فلسطین پر حزب اللہ کے میزائل حملے انجام پائے ہیں۔ یہ میزائل حملہ معالوت ترشیحا نامی علاقے پر انجام پایا جس میں چودہ صیہونی ہلاک و زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کے نئے سربراہ شیخ نعیم قاسم کون ہیں؟
حزب اللہ لبنان نے صیہونی علاقے دلتون پر بھی میزائل حملہ کیا۔ صیہونی اخبار نے بھی رپورٹ دی ہے کہ لبنان سے فائر کیے جانے والے میزائلوں سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، جبکہ تیس سے زائد صیہونی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔