اہم ترین خبریںعراق

ایران پر اسرائیلی حملہ، عراق نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا

ایران پر اسرائیل کا فضائی حملہ، عراقی فضا استعمال کرنے پر عراق حکومت اسرائیل پر برہم، اقوام متحدہ کے سربراہ کو خط لکھ دیا

شیعیت نیوز : ایران حملے کیلیے فضائی حدود استعمال کرنے پر عراق اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ پہنچ گیا ہے۔

جہاں عراقی حکومت کے ترجمان باسم علوادی نے کہا  ہے کہ صیہونی ریاست نے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی کی جو قابل مذمت ہے ۔

حکومتی ترجمان باسم علوادی نے ایک بیان میں بتایا کہ عراق نے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس اور سلامتی کونسل کو احتجاجی مراسلہ لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے نئے سربراہ شیخ نعیم قاسم کون ہیں؟

خط میں کہا گیا ہے کہ26 اکتوبر کو صیہونی ریاست کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملے کیلیے عراقی فضائی حدود استعمال کیا گیا۔

خط میں عراق کی فضائی حدود اور خودمختاری کی صریح خلاف ورزی کی مذمت کی گئی ہے۔

اسرائیل نے  چند روز قبل ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button