اہم ترین خبریںایران

اسرائیلی حملہ ناکام، ایران میں زندگی معمول کے مطابق جاری

ایرانی فضائیہ کی جانب سے آج صبح تہران، ایلام اور خوزستان میں فوجی مقامات پر اسرائیلی جارحیت کو کامیابی سے روکنے کے بعد ملک میں روزمرہ کی زندگی معمول کے مطابق جاری ہے

شیعیت نیوز : رات کے پچھلے پہر ایرانی دارالحکومت کے کچھ حصوں میں دھماکوں کی اطلاع ملی جو کہ ایرانی سکیورٹی فورسز کے مطابق ملک کی فضائیہ کے دفاعی اقدام کا نتیجہ تھے۔

ایرانی فضائیہ نے صوبہ تہران کے ارد گرد کی فضائی حدود میں حملہ آور اشیاء کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فضائی حملے کی خبروں کے باوجود، ایرانیوں نے اپنا ہفتہ معمول کے مطابق شروع کیا۔

خوزستان میں امام خمینی پورٹ کے خصوصی اقتصادی زون کی فوٹیج میں بندر امام پیٹرو کیمیکل کمپنی کو بغیر کسی نقصان کے دکھایا گیا ہے۔

اسی طرح ویڈیوز میں صوبہ ایلام کے حسب معمول پرسکون اور غیر مضطرب ماحول کو دکھایا گیا ہے

تہران کے رہائشیوں کو لالہ پارک میں صبح کی اپنی باقاعدہ ورزش کرتے ہوئے دیکھا گیا.

جو اسرائیل کے ایرانی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کے دعووں سے بالکل بے خوف تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا ایران پر ناکام حملہ؛ ایرانی دفاعی نظام نے اسرائیلی میزائل ناکام بنا دیے

مختصر وقفے کے بعد پروازیں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔

مغربی تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر بھی فلائٹ آپریشنز معمول کے مطابق چل رہے ہیں اور مسافر معمول کے مطابق وہاں سے گزر رہے ہیں۔

وزارت کھیل اور نوجوانان نے سیکورٹی کو یقینی بنانے پر ایران کی مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ تمام کھیلوں کے مقابلے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھیں گے۔

موجودہ سکیورٹی کی بدولت ایندھن کی فراہمی اور تقسیم کا نیٹ ورک معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔

تہران میں روسی سفارت خانے نے بھی ایک بیان جاری کیا کہ دارالحکومت تہران اور دیگر بڑے شہروں میں صورتحال پرسکون ہے.

سفارت خانہ اور دیگر روسی ادارے اپنی معمول کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور روسی شہریوں کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button