گزشتہ ایک سال میں اسرائیلی مظالم سے 180 صحافیوں کی شہادت ہوئی، ایران

25 اکتوبر, 2024 18:59

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیج پر لکھا کہ اسرائیلی رجیم کے وحشیانہ جنگی جرائم کی ایک اور مثال جمعہ کی صبح لبنان کے جنوب مشرق میں صحافیوں کی رہائش گاہوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ہے، جس کے نتیجے میں صحافی غسان نجار، کیمرہ مین وسام قاسم، اور المیادین اور المنار چینلز کے براڈکاسٹ ٹیکنیشن محمد رضا شہید ہوئے۔ غاصب رجیم کے وحشیانہ جرائم کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ خاتمی کا انتباہ: صیہونی رجیم کی حماقت پر سخت ردعمل کے لیے تیار ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت نے صرف گزشتہ ایک سال میں 180 صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو قتل کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی کہ صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو بین الاقوامی انسانی قانون، خاص طور پر 1949 کے جنیوا کنونشنز کے مطابق، مسلح تصادم کے علاقوں میں خطرناک پیشہ ورانہ مشنز پر کام کرنے والے صحافیوں اور ان کے آلات کو شہری وسائل کے طور پر تحفظ حاصل ہے۔

4:06 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top