فلسطینی مزاحمتی کا عرب چینلوں پر اسرائیلی پروپیگنڈا کی اشاعت پر شدید ردعمل
"مزاحمتی گروپوں کی جانب سے بعض عرب چینلوں کی غیر جانبداری کو فلسطین اور لبنان کے عوام کے خلاف صیہونی جارحیت کی حمایت قرار دیا گیا"

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے مشترکہ چیمبر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بعض عرب ٹی وی چینلوں کی جانب سے صیہونی حکومت کے جھوٹے بیانات کی اشاعت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اس مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے: "ہم بعض عرب ٹی وی چینلوں کی جانب سے ایسے مشتبہ بیانات کی اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہیں جو صیہونی دشمن کے منصوبوں کو مزاحمت اور اس کی عوامی حمایت کے خلاف شرارتوں میں مدد فراہم کرتے ہیں۔”
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے: "صیہونی جنگی مجرموں اور مزاحمت مخالف عرب قوتوں کو جھوٹ پھیلانے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنا اور امت کے زندہ ضمیر کا اظہار کرنے والی آوازوں کو خاموش کرنا اس خنجر کے مانند ہے جو فلسطینی اور لبنانی اقوام کی پشت پر گھونپا گیا ہو۔”
فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے مزید وضاحت کی: "صیہونی دشمن کے جرائم کے بارے میں بعض عرب چینلوں کی جانب سے غیر جانبداری کا اظہار در حقیقت فلسطین اور لبنان کے عوام کے خلاف عرب سرزمین میں صیہونی جارحیت کی حمایت ہے جو شرمناک ہونے کے ساتھ تکلیف دہ بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ نے جدید صہیونی ڈرون ہرمس 900 کو تباہ کردیا
مزاحمتی گروپوں نے بیان میں کہا: "ہم ان میڈیا چینلوں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو سچائی کا ساتھ دیتے ہیں اور مظلوموں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے دوست دشمن اور دوست میں فرق روا رکھتے ہیں۔”
واضح رہے کہ سعودی میڈیا چینلز نے اسرائیل نوازی کا ثبوت دیتے ہوئے صیہونی بیانئے کی دانستہ تشہیر کی، جب کہ فلسطینی مزاحمت کو کمزور کرنے کے لئے دشمن کے پروپیگنڈوں کا سہارا لیا ہے، جس پر فلسطینی مزاحمت کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔