مدرسہ علمیہ برازجان کی طالبات کا مقاومتی محاذ کے لئے سونا اور زیورات عطیہ
ایرانی طالبات کا مقاومتی محاذ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، جہاد طلائی میں حصہ

شیعیت نیوز: ایرانی صوبے بوشہر کے مدرسہ علمیہ حضرت معصومہ میں زیر تعلیم طالبات نے مقاومتی محاذ کے ساتھ ہمدردی اور حمایت کے تحت اپنا سونا اور دیگر زیورات عطیہ دیا ہے۔
برازجان میں واقع خواتین کے مدرسہ علمیہ کی طالبات نے رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے فرمان کے تحت مقاومتی محاذ کے لئے دل کھول کر عطیہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطین میں صہیونی جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہے، ایرانی وزارت خارجہ
مدرسہ علمیہ کی پرنسپل نے اس موقع پر کہا کہ عطیہ دینے والی خواتین اور طالبات مقاومتی محاذ کو مالی عطیات دے کر جہاد میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مدرسہ کی طالبات کا یہ اقدام خیر خواہی پر مبنی ہے اور اس میں دشمنوں کے لئے یہ پیغام بھی ہے کہ ایرانی قوم اسلامی اصولوں اور اقدار کی حفاظت میں ہمیشہ کی طرح ثابت قدم ہے۔ ایرانی خواتین نے ہر وقت اسلامی انقلاب اور مقاومتی محاذ کی حمایت کی ہے۔