اہم ترین خبریںایران

فلسطین میں صہیونی جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہے، ایرانی وزارت خارجہ

غزہ میں جنگی جرائم اور بیت لاھیا میں خواتین و بچوں کی شہادت پر ایرانی وزارت خارجہ کا اظہار مذمت

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے غزہ میں صہیونی حکومت کے انسانیت سوز مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی، خصوصاً انسانی حقوق کا دم بھرنے والے ممالک اور اداروں کا سکوت قابل مذمت قرار دیا ہے۔ امریکہ صہیونی حکومت کی مسلسل حمایت کے ذریعے غزہ میں جنگی جرائم میں برابر شریک ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گذشتہ دنوں بیت لاھیا میں 70 سے زائد بے گناہ خواتین اور معصوم بچوں کی شہادت نسل پرست صہیونی حکومت کے خطرناک عزائم کی دلیل ہے۔ اس دہشت گرد حکومت سے فلسطینی عوام اور مسجد الاقصی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بریگیڈیئر جنرل ایرج مسجدی کا اعلی کمانڈروں کی شہادت پر عزم کا اظہار، فلسطینی اور لبنانی عوام کا بدلہ لینے کا اعلان

بقائی نے کہا کہ ایران عالمی برادری اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ صہیونی حکومت کے جنگی جرائم پر فوری ردعمل دکھائیں اور صہیونی حکام کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اللہ کی مدد پر راسخ عقیدے کے ساتھ اپنی اسلامی، اخلاقی اور قانونی ذمہ داری کے مطابق فلسطینی قوم کی مقاومت کی حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button