اہم ترین خبریںایران

بریگیڈیئر جنرل ایرج مسجدی کا اعلی کمانڈروں کی شہادت پر عزم کا اظہار، فلسطینی اور لبنانی عوام کا بدلہ لینے کا اعلان

شہید نیلفروشان کی یاد میں تقریب میں جنرل ایرج مسجدی کا خطاب، جنرل اسماعیل قاآنی کے خلاف افواہوں کو نفسیاتی حربہ قرار دیا

شیعیت نیوز: ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل ایرج مسجدی نے کہا ہے کہ اعلی کمانڈروں کی شہادت ہمیں اپنے عزم سے روک نہیں سکتی ہے۔ اپنے شہداء اور فلسطینی و لبنانی مظلوم عوام کا بدلہ ضرور لیں گے۔

شہید نیلفروشان کی یاد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن نے نفسیاتی حربہ استعمال کرتے ہوئے جنرل اسماعیل قاآنی کے حوالے سے افواہیں پھیلائیں تاکہ عوام کو تشویش میں مبتلا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم کی قیادت میں مایوسی کی کوئی جگہ نہیں، سراج الحق

شہید عباس نیلفروشان بیروت میں صہیونی فوج کے فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ اسی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو شہید کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button