پروفیسر محمد ابراہیم خان جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نئے امیر منتخب
جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نومنتخب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ ایکشن ان ایڈ آف سول پاور ریگولیشن جنگل کا قانون ہے

شیعیت نیوز : جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نومنتخب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان اور ضلع پشاور کے امیر بحر اللہ خان نے اپنی اپنی ذمہ داری کا حلف گزشتہ روز المرکز الاسلامی پشاور میں اٹھا لیا۔
نومنتخب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ ایکشن ان ایڈ آف سول پاور ریگولیشن جنگل کا قانون ہے۔
حکمران غلطی کا اعتراف کریں اور جنگل کے اس قانون کو ختم کریں۔
پی ٹی ایم پر پابندی اور لوگوں کی شہادتوں کی مذمت کی ہے، جرگے میں بوجوہ شرکت نہ کرسکے۔
پی ٹی ایم کے جرگے کا ایجنڈا معلوم نہیں تھا۔
پشتون جرگہ کے پروگرام کا جائز لے رہے ہیں، معروف کام کی تائید اور غلط کام پر تنقید کریں گے۔
اس وقت تک ابہام موجود ہے اس لیے واضح اور دو ٹوک موقف نہیں دیا جاسکتا۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا اسرائیلی فوج کو ایک اور بڑا دھچکا ،حملے میں 50فوجی ہلاک و زخمی
پاکستان اور افغانستان بنیادی حقائق ہیں، پاکستان اور افغانستان کے بہترین تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔
روس اور امریکہ کے مقابلے میں ہم نے افغان عوام کا ساتھ دیا۔
پاکستان کو خطرہ مشرقی بارڈر پر ہے۔
مشرقی بارڈر کی حفاظت اور کشمیر کے لیے اپنی فوجیں وہاں بھیجیں۔
صوبے کا امن تباہ و برباد ہے۔
سول ذمہ داریوں سے فوج کو ہٹایا جائے۔
اسلام کا عادلانہ نظام، پاکستان کی ترقی اور استحکام اور عوام کے حقوق کے حصول کے لیے عوام کو جماعت اسلامی کے ممبر بنا رہے ہیں۔
جماعت اسلامی ایک دستوری جماعت ہے اور اس میں ارکان جماعت کی رائے سے امراء منتخب ہوتے ہیں۔