بس بہت ہو گیا ! اب مسلم ممالک کو متحد ہوکر اسرائیل کو جواب دینا ہوگا:سینیٹر علامہ راجہ ناصر کا آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب
راجا ناصر عباس نے مزید کہا کہ آپ کے گھر پر کوئی قبضہ کرلے تو اس کو چھڑوانا آپ کا حق ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ قابض کو آپ کہہ دیں کہ آدھا گھر تم رکھ لو، آدھا ہم رکھ لیتے ہیں۔
شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ کوئی شک نہیں اسرائیل ایک غیر قانونی ریاست ہے، فلسطین پر اسرائیل نے ناجائز قبضہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہل فلسطین کا اسرائیل کیساتھ لڑنا ان کا حق ہے، وہ اپنی سرزمین کے دفاع میں لڑ رہے ہیں۔
راجا ناصر عباس نے مزید کہا کہ آپ کے گھر پر کوئی قبضہ کرلے تو اس کو چھڑوانا آپ کا حق ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ قابض کو آپ کہہ دیں کہ آدھا گھر تم رکھ لو، آدھا ہم رکھ لیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک سال سے غزہ میں مزاحمتی تحریک کو ختم نہیں کرسکا، بلکہ حماس کی مزاحمت میں روز بروز اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل و امریکہ ہمارے مشترکہ دشمن ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا دو ریاستی حل کسی طور تسلیم نہیں کریں گے، بلکہ فلسطین کے مسئلے کا واحد حل فلسطین کی مکمل آزادی ہے۔
اسرائیل ناجائز ریاست ہے، اسے ختم ہونا چاہیئے۔
کانفرنس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام، غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسرائیل کو نسل کشی پر مبنی اقدامات کا ذمہ دار ٹھہرانے، مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔