اہم ترین خبریںلبنان
اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی، حزب اللہ کا اعلان
حزب اللہ کی جانب سے شہادت سید حسن نصراللہ کے اعلان کے ساتھ ہی اسرائیل کے خلاف برسرپیکار رہنے کا اعلان بھی کر دیا گیا

شیعیت نیوز : سیکرٹری جنرل حزب اللہ سید حسن نصراللہ صیہونی حملے میں شہید ہو گئے۔
حزب اللہ کی جانب سے سید حسن نصراللہ کی شہادت کا اعلان کر دیا گیا۔
شہادت کی تصدیق کے ساتھ ہی حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف برسرپیکار رہنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : سید حسن نصراللہ کی شہادت حزب اللہ کو مزید مضبوط کرے گی، حماس
حزب اللہ پرعزم ہے کہ اسرائیل کے خلاف تب تک جنگ جاری رہے گی جب تک یہ ظالم غاصب دہشتگرد مکمل طور پر نیست و نابود نہ ہو جائیں۔
حماس کی جانب سے بھی اسرائیل کے خلاف جنگ تیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔