مقبوضہ فلسطین
حزب اللہ اور حماس کا خاتمہ ممکن نہیں، صہیونی جنرل کا اعتراف
صیہونی آرمی جنرل نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی رجیم لبنان کی حزب اللہ اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کو تباہ نہیں کر سکتی۔
شیعیت نیوز : صیہونی آرمی جنرل "اسحاق برک” نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ اور فلسطین کی حماس ختم نہیں ہوں گی۔
اگر ہم تمام لبنان کو زمین بوس کر دیں اور اسے غزہ کی پٹی کی طرح ملبے میں تبدیل کر دیں تب بھی حزب اللہ، اسرائیل پر اپنے میزائلوں اور ڈرونز سے حملے جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا ٹنلز نظام حماس سے زیادہ مضبوط
جس طرح آج حماس غزہ میں کھڑی ہے اسی طرح حزب اللہ بھی میدان کھڑی رہے گی۔
ایک سال سے جاری جنگ کا افسوسناک نتیجہ اسرائیل کے معاشی بحران اور سماجی انحطاط کی شکل میں سامنے آیا ہے لیکن ہٹ دھرم نیتن یاہو، گیلنٹ اور ہالیوی اسے ختم کرنا نہیں چاہتے۔