اہم ترین خبریںلبنان

لبنان کے خلاف اسرائیل کے اندھا دھند حملوں کی مذمت کرتے ہیں، چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک لبنان کی سرزمین پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

شیعیت نیوز : چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ ان کا ملک لبنان میں صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

چین لبنان میں شہریوں کے خلاف اندھا دھند حملوں کی سخت مخالفت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ بین الاقوامی برادری لبنان میں کشیدگی میں اضافے کے حوالے سے زیادہ شفاف موقف اختیار کرے۔

اسرائیل کے اقدامات بین الاقوامی اصولوں اور معیارات کی صریح خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں لبنان کو دوسرا غزہ بنانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے، صدر پزشکیان

چین لبنان کی سرزمین پر وسیع فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

چین کو لبنان اور اسرائیل کے درمیان موجودہ کشیدگی اور فوجی کارروائیوں سے بڑے پیمانے پر ہونے والی انسانی ہلاکتوں پر سخت تشویش ہے۔

چین لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی شدید مخالفت اور بے گناہ شہریوں کو نقصان پہنچانے والے تمام اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button