لبنان

حماس کا ابراہیم عاقل کی شہادت پر حزب اللہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

"فلسطین اور لبنان کے بہادر عوام کی حمایت جاری رہے گی، اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے دوران عراقچی کا بیان"

شیعیت نیوز: حماس نے بیروت کے ضاحیہ جنوبی پر اسرائیلی حکومت کے فضائی حملے کو وحشیانہ جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غزہ کے عوام کی حمایت پر حزب اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے بیان میں اس حملے کو صیہونی حکومت کا نیا جرم قرار دیا ہے، جو اس کے سلسلے وار جرائم کا حصہ ہے اور لبنان کے اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

حماس نے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے اقدامات مجرمانہ ہیں اور عالمی برادری کو ان جرائم کو رکوانے اور ان کے مرتکبین کو سزا دینے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم لبنان کی استقامت کی تحریک حزب اللہ کے اپنے بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا اعلان اور ان کے دلیرانہ موقف کی قدردانی کرتے ہیں۔

تحریک حماس نے حزب اللہ کے سینئر کمانڈر ابراہیم عاقل کی شہادت پر بھی گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم اس سانحے میں لبنانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حماس نے کہا کہ دینی، انسانی، اور ملی اقدار پر حزب اللہ کے بھائیوں کا اصرار اور غزہ کے عوام کی حمایت جاری رکھنے پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

حماس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فسطائی دشمن اپنے اہداف تک کبھی نہیں پہنچ سکتا اور اس خطے میں صیہونی منصوبوں کی مکمل نابودی تک تحریک استقامت جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سید حسن نصر اللہ کے نام ایرانی وزیر خارجہ کا تعزیتی پیغام

یاد رہے کہ جمعے کو بیروت کے ضاحیہ جنوبی پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں 22 افراد کے شہید اور 60 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ شہید ہونے والوں میں اکثریت بچوں کی بتائی گئی ہے۔ صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے کے نیچے ممکنہ طور پر دبے ہوئے لوگوں کی تلاش جاری ہے، جس کی وجہ سے شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button