اہم ترین خبریںپاکستان

زائرین اربعین کا وطن واپسی کا سلسلہ مکمل، تمام زائرین وطن پہنچ گئے

اربعین امام حسینؑ پر شریک لاکھوں پاکستانی زائرین کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری رہا اور آج تمام زائرین بخیریت وطن پہنچ گئے

شیعیت نیوز : اربعین امام حسینؑ کے موقع پر لاکھوں پاکستانی زائرین نجف سے کربلا پیادہ روی میں شریک ہوتے ہیں۔

زائرین کرام نے بعداز اربعین واپس وطن کا رخ کیا اور جوق در جوق وطن واپس آتے رہے۔

تفتان بارڈر بلوچستان اور ریمدان بارڈر سے لاکھوں زائرین واپس وطن پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں : شجاع آباد میں زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ ایک زائر شہید متعدد زخمی

اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے محرم کے شروع سے لیکر صفر کی آخر تک بارڈرز پر زائرین کی خدمت کے لئے کیمپس لگائے گئے۔

آج بروز جمعہ اربعین فاؤنڈیشن کی جانب سے یہ اعلان کردیا گیا کہ تمام زائرین اربعین واپس اپنے وطن پہنچ چکے ہیں۔

اربعین فاؤنڈیشن کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور زائرین کرام کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے سختیوں کے باوجود مظلوم کربلا کی زیارت کو ترک نہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button