اہم ترین خبریںایران
معروف انٹرنیشنل ایرانی قراء کی لاہور آمد پر شاندار استقبال
قاری حامد شاکر نژاد اور دیگر ایرانی قراء نے تلاوت کلام پاک سے شرکاء کے دل جیتے

شیعیت نیوز: تقریب میں قاری حامد شاکر نژاد، قاری غلام رضا قاسیمان، قاری محمد حسین عظیمی خوشرودی، قاری احمد ابو القاسمی اور قاریہ ثنا وحدیث نظری نے شرکت کی۔
ایرانی قراء نے شرکاء کے دلوں کو یاد الٰہی سے معمور کر دینے والی شیریں دہن تلاوت کلام پاک سے سماں باندھ دیا۔ قاری حامد شاکر نژاد نے اپنی خوبصورت اور مسحور کن آواز سے سامعین کے دل جیتے اور انہیں اپنی گرفت میں لیے رکھا۔
یہ بھی پڑھیں : امت اسلامی کے تشخص کو کبھی فراموش نہ کیا جائے، رہبر معظم کا اہل سنت علماء سے خطاب
تمام شرکاء نے معزز مہمانوں کی تلاوت سے اپنا ایمان تازہ کیا اور بعد ازاں قاری اللہ بخش کی اختتامی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا۔