شیعیت نیوز: مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صہیونی فوجی مراکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ کے ایک بیان کے مطابق، مقاومتی جوانوں نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی مرکز میتات پر میزائل حملہ کیا، جس میں میزائلوں نے اپنے ہدف کو درست نشانہ بنایا ہے۔
لبنانی ایجنسی یونیوز نے مزید اطلاع دی کہ حزب اللہ نے کفرشوبا کے علاقے میں بھی صہیونی فوجی مراکز اور تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یمنی میزائل حملہ: صہیونی فضائیہ نے شکست تسلیم کر لی
یاد رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے صہیونی فوجی مراکز پر حزب اللہ کے حملوں میں شدت آئی ہے۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے صہیونی بریگیڈ الجلیل 769 کے جدید تعمیر شدہ مرکز کو ڈرون طیاروں سے بھی نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب، صہیونی فوج نے جنوبی لبنان اور البقاع کے علاقے میں لبنانی قصبوں پر جوابی حملے کیے ہیں۔