اہم ترین خبریںعراق

سامرا میں یومِ شہادت امام حسن عسکری کی مناسبت سے عزاداری کا آغاز!لاکھوں زائرین کیلئے500 مواکب قائم

توقع ہے کہ عراق کے اندر اور باہر سے لاکھوں زائرین امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت پر روضہ مبارک پر حاضر ہوں گے۔

شیعیت نیوز: سامرہ میں امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر 500 سے زیادہ موکب لگائے گئے ہیں جو زائرین کی خدمت کریں گے۔

روضہ امامین عسکریین علیہما السلام کے موکب ہائے حسینی کے ذمہ دار نے بتایا کہ روضہ مبارک میں موکب کی نگرانی کے مرکز نے ایک جامع ورک پلان تیار کیا ہے

جس میں ایک خاص طریقہ کار کی بنیاد پر موکب کو قبول کرنا اور منظم کرنا شامل ہے جو تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور ان کے درمیان رابطہ قائم کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

 موکب ہائے حسینی نے روضہ مبارک کے دفاتر کے تعاون سے اپنی ضروریات بے شمول بجلی اور تمام ضروری ساز و سامان اور سہولیات فراہم کی ہیں جن کی انہیں خدمات کے دوران ضرورت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہادت امام حسن عسکریؑ :کربلا کے خدام کا جلوسِ عزا

توقع ہے کہ عراق کے اندر اور باہر سے لاکھوں زائرین امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت پر روضہ مبارک پر حاضر ہوں گے۔

8 ربیع الأول کو لاکھوں اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والے سامرا پہنچ کر امام حسن عسکری علیہ السلام کی خدمت میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے والد ماجد امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت شیعوں کو آپ کے ظہور کے انتظار کی یاد دہانی کراتی ہے کہ اس دن عزاداری کرنے والے عزادار اور زائرین تجدید عہد کرتے ہیں کہ وہ اپنے کئے وعدے پر قائم رہیں گے یہاں تک کہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا ظہور ہو جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button