اہم ترین خبریںپاکستان
ساہیوال سے کالعدم لشکر جھنگوی کا خطرناک تکفیری دہشت گرد عثمان صدیقی گرفتار
دہشت گردمحمد عثمان صدیقی کو مذہبی منافرت پھیلانے والا میٹریل تقسیم کرتے ہوئے ایک کاروائی کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔

شیعیت نیوز:سی ٹی ڈی نے ویہڑاں والی پل لوئر باری دوآب رائو سکندر اقبال روڈ پر چھاپہ مار کر کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردمحمد عثمان صدیقی کو مذہبی منافرت پھیلانے والا میٹریل تقسیم کرتے ہوئے ایک کاروائی کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کئی شہروں میں سی ٹی ڈی آپریشن، لشکر جھنگوی کے 33 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد
ملزم کے قبضے سے نو کتابچے منافرت پھیلانے والا مواد اور 22سو تیس روپے نقدی بھی برآمد کرلی۔
سی ٹی ٹی ڈی نے مقدمہ 11ایف ٹو، 11 ڈبلیو ٹو اور 9انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور
ملزم کو تفتیشی ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا ہے۔