اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

ڈچ عدالت: ملعون اشرف جلالی کو 14 سال، سعد رضوی کو 4 سال قید کی سزا

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے خلاف گزشتہ ہفتے پیر کو ان کی غیرحاضری میں نیدرلینڈز کی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔

شیعیت نیوز : نیدرلینڈز کی عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی اور علیحدگی اختیار کرنے والے دھڑے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف جلالی کو اسلام مخالف انتہا پسند ڈچ رہنما گیرٹ ولڈرز کے قتل کے لیے لوگوں کو مشتعل کرنے کی مبینہ کوششوں کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے بالترتیب 14 سال اور 4 سال قید کی سزا سنا دی۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے خلاف گزشتہ ہفتے پیر کو ان کی غیر حاضری میں نیدرلینڈز کی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔ 56 سالہ اشرف جلالی کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جہاں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے پیروکاروں کو گیرٹ ولڈرز کے قتل پر اکسایا اور ان سے آخرت میں اس کا انعام ملنے کا وعدہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین گرفتار

29 سالہ سعد رضوی کو چار سال قید کی سزا سنائی گئی، جہاں ان پر بھی الزام تھا کہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو گیرٹ ولڈرز کے قتل کی ترغیب دی۔ واضح رہے کہ اسی الزام پر گزشتہ سال سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کو بھی نیدرلینڈز کی عدالت نے 12 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ گیرٹ ولڈرز نے اگست 2018 میں حضور اکرمﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ منعقد کرانے کی کوشش کی تھی لیکن اس اعلان پر پاکستان بھر میں شدید مظاہرے کیے گئے تھے جس پر انہوں نے مقابلہ منسوخ کر دیا تھا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی موصول ہوئی تھیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نیدرلینڈز کے انتہا پسند قانون دان کو 2004 سے 24 گھنٹے ریاستی تحفظ حاصل ہے۔ گزشتہ سماعت کے بعد ایک جج نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ اس مقابلے کے اعلان کے بعد مسلم برادری میں کافی بے چینی اور غم و غصے کی کیفیت تھی اور ولڈرز کو ہزاروں نہیں تو سینکڑوں کی تعداد میں جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button