اہم ترین خبریںپاکستان

پارہ چنار کے شیعہ سنی ایک ہوگئے!کرم میں عمائدین کا مشترکہ جرگہ

ملاقاتوں اور جرگوں کا سلسلہ دو طرفہ طور پر جاری رہے گا، زمینی تنازعات کے ساتھ ساتھ تمام معاملات کو پُرامن طریقے سے حل کیا جائے گا۔

 شیعیت نیوز: کرم کے اہل تشیع اور اہل سنت مشران کے درمیان پشاور میں اجلاس ہوا۔

جس میں ضلع کرم کے حالیہ حالات کے ساتھ ساتھ امن و امان کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر طے پایا کہ جملہ مشران، مشترکہ طور پر ضلع کرم میں پائیدار امن کی بحالی کیلئے مثبت کردار ادا کریں گے۔

ملاقاتوں اور جرگوں کا سلسلہ دو طرفہ طور پر جاری رہے گا، زمینی تنازعات کے ساتھ ساتھ تمام معاملات کو پُرامن طریقے سے حل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پارہ چنار کے عوام کا اسلام آباد میں دھرنا 18ویں روز میں داخل ،قیام امن کا مطالبہ

باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم سے جملہ امور، قانونی طریقے حل کئے جائیں گے تاکہ ضلع کرم میں مستقل اور پائیدار امن بحال ہوسکے اور تمام مسائل کا مناسب حل نکلے۔

مشترکہ اجلاس میں سیکرٹری انجمن حسینیہ جلال حسین بنگش، سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری، سابق سینیٹر سجاد حسین طوری، سید ولی سید میاں، پیر کاظم، حاجی محمد نظر، عباس علی طوری، کربلائی نواب حسین و دیگر مشران شریک تھے، جبکہ اہلسنت مشران منیر بنگش صدر فاروقیہ انجمن و دیگر ذمہ دار شریک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button