اسرائیلی رجیم "جھلسی ہوئی زمین” جیسے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے، ایران
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی رجیم، فلسطینی مزاحمت اور قوم پر فتح حاصل کرنے کے لئے "جھلسی ہوئی زمین" جیسے رسوائے زمانہ منصوبے پر عمل پیرا ہے۔
شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی” نے ایکس سوشل پلیٹ فارم پر لکھا: خبروں میں بتایا گیا ہے کہ
اسرائیلی فوجی 10 دنوں تک جنین کیمپ جب کہ مغربی کنارے کے شمال میں طولکرم شہر پر 4 دنوں تک خون کی ہولی کھیلنے کے بعد ان دونوں شہروں سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی اور اب شمالی مغربی کنارے کے کچھ حصوں بالخصوص "جنین” اور "طولکرم” میں تمام شہری انفراسٹرکچر کی بے دریغ تباہی کی تصویریں ثابت کرتی ہیں کہ اسرائیلی رجیم فلسطینی مزاحمت پر فتح حاصل کرنے کے لئے بے چین ہے
یہ بھی پڑھیں: وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، علامہ علی اکبر کاظمی
اور فلسطینی قوم کے خلاف مذموم منصوبے "جھلسی ہوئی زمین” پر عمل پیرا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں اور ممالک کی قانونی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مغربی کنارے میں اسرائیلی رجیم کی طرف سے غزہ کی طرز کے جنگی جرائم کی تکرار کو روکیں۔