وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، علامہ علی اکبر کاظمی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے جنگ ستمبر کے حوالے سے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے جنگ ستمبر کے حوالے سے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اور اپنے ایمان کے مطابق ہمیشہ وطن عزیز پاکستان کی نظریاتی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہدائے 6 ستمبر کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
اور ان ماؤں کی عظمت کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے نڈر، بہادر بیٹوں کو جنم دیا جو وطن عزیز کیلئے قربان ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور فرانس غزہ میں قتل عام کے اصل حامی
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کبھی بھی اپنے شہداء کو نہیں بھولے گی۔
ان بہادر سپاہیوں نے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیئے اور پاکستانی سرحدوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر یہ ثابت کر دیا کہ جس قوم کے فوجی سپاہی جاگ رہے ہوں، اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔