غیرقانونی یہودی بستیاں حزب اللہ کے میزائلوں کی زد پر
لبنانی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع غاصب صہیونی فوج کے متعدد ٹھکانوں کو اپنے تباہ کن میزائلوں کیساتھ نشانہ بنایا ہے
شیعیت نیوز:لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے آج دوپہر 4 بیانات جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے
کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں اس کے مجاہدین نے غاصب صیہونی رژیم کے متعدد فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
لبنانی مزاحمت نے اپنے پہلے بیان میں اعلان کیا کہ آج، مقامی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے، اس کے مجاہدین نے خودکش ڈرون طیاروں کے ذریعے صیہونی فوج کے عیان باروخ نامى فوجی اڈے کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی حمایت میں امریکی طلباء کی احتجاجی تحریک دوبارہ شروع
اپنے دوسرے بیان میں، حزب اللہ نے اعلان کیا کہ آج تقریباً 12:25 پر مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع زبدین نامی اسرائیلی فوجی اڈے کو بھی راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
لبنانی اسلامی مزاحمت نے اپنے تیسرے بیان میں اعلان کیا
کہ اس نے آج سہ پہر غیرقانونی یہودی بستی مطلہ میں واقع غاصب اسرائیلی فوج کے حساس فوجی مرکز کو بھی مناسب ہتھیاروں کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔