اہم ترین خبریںپاکستان

ملک میں عدل و انصاف کے نظام کو فروغ دیا جائے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ علی حسنین نے کہا کہ ملک کی بقاء جنگی صلاحیتوں کیساتھ ساتھ سیاسی استحکام سے بھی وابستہ ہے۔ حکومت پاکستان میں امن کے قیام کیلئے مسائل کے سیاسی حل پر توجہ دے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے

کہ وطن عزیز پاکستان کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی بدولت پاکستان قائم و دائم ہے۔

اسکی بقاء جنگی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ سیاسی استحکام سے بھی وابستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی آزادی و امن، شہدائے وطن کی قربانیوں کا ثمر ہے،علامہ راجہ ناصر عباس

حکومت پاکستان میں امن کے قیام کے لئے مسائل کے سیاسی حل پر توجہ دے۔

انہوں نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ چھ ستمبر کو ملکی دفاع کی خاطر دشمن کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پاکستانی قوم نے جدوجہد کرکے آزادی حاصل کی اور اس کی بقاء کے لئے قربانیاں دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button