مشہد کے لئے پیدل سفر کرنے والے زائرین کی تعداد 220,000 سے تجاوز کرگئی
شیعیت نیوز: حرم امام رضا ع کی انجمن برائے خدمت زائرین کے ترجمان حسین رضاعی نے مشہد مقدس پہنچنے والے پیدل زائرین کی تعداد کے بارے میں کہا
آج کی صبح تک 223000 سے زائد پیدل زائرین 6205 قافلوں کی شکل میں مشہد مقدس پہنچ چکے ہیں۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے ترجمان نے مزید کہا: اس سال ہمارے پاس ملک کے 72 شہروں سے زائرین پیدل مشہد پہنچے ہیں
یہ بھی پڑھیں: لکھنؤ؛ مجلس عزا و پرچم گنبد امام رضا (ع) کی زیارت
اور جنوبی خراسان کے شہروں کلالہ اور نہبندان کے زائرین مشہد سے دور ترین فاصلہ طے کرنے والے عاشقان امام رضا ع تھے۔
واضح رہے کہ زائرین نے راستہ بھر پیدل سفر کرکے مشہد میں امام رضا ع کی بارگاہ میں حاضری دی۔








