دہشت گرد نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں شدت
مقبوضہ علاقوں میں نتن یاہو کے خلاف صہیونیوں کے مظاہرے بڑھنے کے ساتھ پولیس نے 84 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔
شیعیت نیوز : مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف عوامی مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں۔
پیر کی رات کو ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا اور مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 84 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
لیبر یونین کی جانب سے عام ہڑتال اور عوامی مظاہروں کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے تشدد آمیز رویہ اختیار کیا۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب میں 53 اور مقبوضہ بیت المقدس میں 24 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے پانچ صیہونی بستیوں پر میزائل حملے
غزہ میں یرغمال صیہونیوں کی ہلاکت اور سکیورٹی فورسز کو ہونے والے جانی نقصانات کے بعد اسرائیلی عوام نیتن یاہو کابینہ کے خلاف غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
صیہونی عوام نیتن یاہو پر جنگ بندی میں رکاوٹیں ڈالنے اور حماس کے خلاف کارروائی میں ناکامی کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔
عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اسرائیلی عوام نیتن یاہو کابینہ پر قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر فوری دستخط کا مطالبہ کر رہے ہیں۔