مشرق وسطیمقبوضہ فلسطین

غزہ، معمدانی ہسپتال پر صہیونی فوج کا حملہ

غزہ کے معمدانی ہسپتال پر صہیونی فضائی طیاروں نے دوبارہ بمباری کی ہے۔

شیعیت نیوز : مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی حکومت کی جارحیت جاری ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق غزہ کے مرکزی علاقے میں واقع معمدانی ہسپتال پر صہیونی فضائیہ کے طیاروں نے بمباری کی ہے۔

صہیونی حملے کے نتیجے میں ہسپتال کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا شیرازہ بکھررہا ہے: صیہونی وزیر جنگ کا اعتراف

یاد رہے کہ گزشتہ سال معمدانی ہسپتال پر ایک ٹن بم پھینکا گیا تھا جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

دوسری جانب فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ آج غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے 61 شہریوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button