اہم ترین خبریںپاکستان

بلوچستان، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 23 مسافر شناخت کے بعد قتل

نامعلوم افراد نے پنجاب اور بلوچستان کے درمیان چلنے والی گاڑیوں کو روک کر مسافروں کو نیچے اتارا اور ان پر فائرنگ کر دی۔

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں شدت پسندوں نے 23 مسافروں کو شناخت کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر موسیِ خیل نجیب اللہ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ یہ واقعہ ضلع کے علاقے راڑہ ہاشم میں پیش آیا۔

نجیب اللہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب موسی خیل میں پولیس کے زیرِ انظام علاقے کی حدود میں پیش آیا ۔

جب نامعلوم افراد نے پنجاب اور بلوچستان کے درمیان چلنے والی گاڑیوں کو روک کر مسافروں کو نیچے اتارا اور ان پر فائرنگ کر دی۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہہے

ان کا کہنا تھا شدید زخمی شخص کو علاج کے لیے ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا ہے۔
نجیب اللہ نے بتایا کہ حملہ آوروں نے دس سے زائد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچایا ہے۔
تاحال اس واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قتل ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردی کے بدترین واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بےگناہ انسانیت کا ظالمانہ قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔
دہشت گرد ملک و قوم انسانیت کے دشمن ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانیت سوز قتل میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button