لاہور، چہلم امام حسینؑ کا مرکزی جلوس اندرونی دہلی دروازے سے برآمد ہوا
مرکزی جلوس حویلی الف شاہ اندرون دہلی دروازے سے برآمد ہوا۔ جلوس سے قبل حویلی الف شاہ میں مجلس عزا برپا کی گئی۔ مجلس سے علامہ شبیہ حیدر شیرازی نے خطاب کیا اور فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کیے۔ جلوس میں عزادار نوحہ خوانی اور ماتم کر رہے ہیں۔

شیعیت نیوز : لاہور میں چہلم حضرت امام حسینؑ و شہدائے کربلا کے سلسلے میں شبیہہ تعزیہ کا مرکزی جلوس برآمد ہوگیا۔
مرکزی جلوس حویلی الف شاہ اندرون دہلی دروازے سے برآمد ہوا۔
جلوس سے قبل حویلی الف شاہ میں مجلس عزا برپا کی گئی۔
مجلس سے علامہ شبیہ حیدر شیرازی نے خطاب کیا اور فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کیے۔
جلوس میں عزادار نوحہ خوانی اور ماتم کر رہے ہیں۔
جلوس کے راستے میں عزاداروں کیلئے سبیلوں اور نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں لاپتہ چار بھائیوں کی بازیابی کی درخواست کا تحریری حکم جاری
چہلم کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بعداز نماز مغربین کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
جلوس کے راستے میں سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہیں جبکہ جلوس میں آںے والے راستوں پر بھی ناکہ بندی کی گئی ہے، عزاداروں کو بھی جامہ تلاشی کے بعد جلوس میں شرکت کی اجازت دی جا رہی ہے۔
خواتین عزاداروں کی چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی گئی ہیں۔