مقبوضہ فلسطین
اسرائیل بضد، غزہ جنگ بندی مذاکرات میں عدم پیشرفت
اسرائیل غزہ مصر بارڈر کے قریب قبضہ برقرار رکھنے پر بضد ہے، قاہرہ میں مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

شیعیت نیوز: گزشتہ روز سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز اور وائٹ ہاؤس کے مشرق وسطیٰ کے مشیر بریٹ میک گرک کی قیادت میں امریکی وفد نے قاہرہ میں سینئر مصری حکام، مصری اور قطری ثالثوں سے بات چیت کی۔
مصری اور قطری مذاکرات کاروں نے حماس کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: تل ابیب کے تمام 240 عوامی پناہ گاہیں کھول دی گئیں
مذاکرات کے حالیہ دورے پر بریفنگ لینے کے بعد حماس کا وفد قطر کے شہر دوحہ واپس پہنچ گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی وفد آج قاہرہ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں شرکت کرے گا۔