اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

کوئٹہ، جلوس اربعین کے انتظامات اور سیکیورٹی سے متعلق ضلعی انتظامیہ کا اجلاس

اجلاس میں اربعین کے جلوس سے متعلق انتظامات اور سیکیورٹی پلان پر بحث ہوئی، جبکہ مختلف محکموں کے افسران کو ذمہ داریاں دی گئیں۔

شیعیت نیوز: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اربعین کے جلوس کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں چہلم کے جلوس کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بلوچستان شیعہ کانفرنس اور انجمن تاجران کے نمائندوں، ایف سی سے میجر حیدر۔

ایس پی سیکیورٹی نعیم اچکزی، اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) عبداللہ بن عارف، اسسٹنٹ کمشنر(صدر) حمزہ انجم، اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) خالد شمس، اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) ماریہ شمعون، محکمہ واسا، کیسکو، میٹروپولیٹن، پی ڈی ایم اے، ڈی ایچ او کوئٹہ و دیگر نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر چہلم کے جلوس کی سیکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گیے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو مختلف روٹس پر ڈیوٹیاں سونپ دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے پاس 30 سیٹلائٹس زیر تعمیر ہیں، سربراہ خلائی تنظیم

محکمہ واسا کو چہلم کے دن پانی اور واٹر ٹینکر مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی۔

محکمہ کیسکو چہلم کے دن اور رات مکمل بجلی فراہم کرے گا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چہلم جلوس کے منتظمین کے ساتھ مل کر سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جائے۔

چہلم جلوس کے سلسلے میں مجالس و دیگر حساس مقامات پر ڈسٹرکٹ پولیس کے علاوہ ایف سی اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار نگرانی کے لئے متعین کئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button