اہم ترین خبریںترکیدنیا

ترکی کی سیکیورٹی فورسز نے داعش کے 65 ارکان کو گرفتار کر لیا

علی یرلی کایا ترکیہ کے وزیر داخلہ نے آج صبح (جمعہ) اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر لکھا کہ سیکیورٹی فورسز نے یہ 65 افراد کو ترکی کے 17 صوبوں میں مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا ہے۔

شیعیت نیوز: ترکیہ کے وزیر داخلہ نے خبر دی ہے۔

کہ ترکی کی سیکیورٹی فورسز نے داعش سے متعلق 65 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق علی یرلی کایا ترکیہ کے وزیر داخلہ نے آج صبح (جمعہ) اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر لکھا ۔

کہ سیکیورٹی فورسز نے یہ 65 افراد کو ترکی کے 17 صوبوں میں مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا ہے۔

یرلی کایا نے مزید بتایا کہ استنبول اور انقرہ بھی ان صوبوں میں شامل ہیں جہاں ان افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: مساجد کو مضبوط کرنا ظہور کے لیے زمینہ ہموار کرنے کے مترادف ہے

انہوں نے سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ جنگ تب تک جاری رہے گی جب تک آخری دہشت گرد کی گرفتاری نہیں ہو جاتی۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ترکی کی سیکیورٹی فورسز نے داعش کے ساتھ منسلک افراد کو گرفتار کیا ہو۔

گزشتہ چند مہینوں میں بھی داعش کے اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے متعدد کارروائیوں کی خبریں آئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button