اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ کی جانب سے "مرون” کے ہوائی اڈے پر بھاری میزائل حملہ

ایک اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے فوجی ریڈیو "گَلگَلَٹز" سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ حزب اللہ نے "مرون" ہوائی اڈے کو کئی اینٹی ٹینک میزائلوں سے نشانہ بنایا اور یہ میزائل ہوائی اڈے پر لگے ہیں۔

شیعیت نیوز: اسرائیلی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ نے شمالی فلسطین اشغالی میں ایک اسرائیلی فوجی ہوائی اڈے کو بھاری میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے آج صبح (جمعہ) تصاویر شائع کیں جن میں دکھایا گیا کہ "IBA”

ہوائی اڈہ جو کہ "مرون” پہاڑ پر واقع ہے۔

آگ کا شکار ہو گیا ہے۔

چند منٹ بعد، خبریں آئیں کہ اس ہوائی اڈے پر چند اینٹی ٹینک میزائل بھی گرے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یمن نے اسرائیلی بحری جہاز اور آئل ٹینکر کو براہ راست نشانہ بنایا

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں ہوائی اڈے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ایک اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے فوجی ریڈیو "گَلگَلَٹز” سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ حزب اللہ نے "مرون” ہوائی اڈے کو کئی اینٹی ٹینک میزائلوں سے نشانہ بنایا اور یہ میزائل ہوائی اڈے پر لگے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اس رپورٹ کی اشاعت تک ہوائی اڈے کو پہنچنے والے نقصانات اور ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button