غرب اردن میں طولکرم کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں 3 فلسطینی شہید
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں طولکرم کیمپ پر حملہ کر کے تین فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

شیعیت نیوز : فلسطین کی وزارت صحت نے طولکرم پر صیہونی فوجیوں کی یلغار میں تین فلسطینیوں کی شہادت اور ایک فلسطینی کے گھر کو محاصرے میں لیے جانے کی خبر دی ہے۔ فلسطین کی ہلال احمر کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ امدادی گاڑیاں اس علاقے میں پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں جہاں جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
غاصب صیہونی فوجی آج صبح مغرب کی جانب سے طولکرم کالونی میں داخل ہو گئے اور الاسراء اور ثابت ثابت اسپتالوں کا محاصرہ کر لیا۔ طولکرم کیمپ میں غاصب اسرائیلی فوجیوں کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی شہریوں کے مال و اسباب اور بنیادی ڈھانچوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل غزہ جنگ بندی کی پیشگی شرط سے دستبردار ہو گیا، حماس
صیہونی فوجیوں نے جمعرات کی صبح بھی مشرقی طولکرم کے اکتابا علاقے میں ایک گھر کا محاصرہ کر لیا اور نابلس روڈ پر غاصب فوجی تعینات ہو گئے ہیں۔ فلسطینی مجاہدین نے صیہونی فوجیوں کے اس اقدام کے خلاف ان کا مقابلہ کیا اور صیہونی فوج کے بلڈوزروں اور گاڑیوں کے سامنے دستی بم کے متعدد دھماکے کیے۔ صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ ایک غاصب صیہونی فوجی طولکرم میں گرینیڈ بم کے دھماکے میں زخمی ہو گیا ہے جبکہ ایک بلڈوزر میں آگ لگ گئی ہے۔