پاکستانی شہریوں کی جاسوسی کیلئے فائر وال اسرائیل سے خریدی گئی
پاکستان نے شہریوں کی نگرانی کیلئے چین سے ایک فائر وال خریدی ہے جس کی سسٹم میں انٹگریشن کا عمل جاری ہے، لیکن نگرانی کا یہ صرف ایک سافٹ وئیر نہیں جو پاکستان نے باہر سے خریدا ہو۔

شیعیت نیوز:حکومت کی جانب سے ملک میں شہریوں کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی کا عمل سخت کردیا گیا ہے۔
جس کے نتیجے میں آئے روز صارفین کو انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں خلل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پاکستان نے شہریوں کی نگرانی کیلئے چین سے ایک فائر وال خریدی ہے جس کی سسٹم میں انٹگریشن کا عمل جاری ہے، لیکن نگرانی کا یہ صرف ایک سافٹ وئیر نہیں جو پاکستان نے باہر سے خریدا ہو۔
پاکستان دنیا بھر کے ممالک سے ایسی ٹیکنالوجیز حاصل کرتا رہا ہے اور اب انکشاف ہوا ہے کہ اس میں اسرائیل بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران ایئر ڈیفنس میزائل فائر کرنے کی والی تیز رفتار کشتیاں بنانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
نگرانی کرنے والی ٹیکنالوجی بنانے والی کمپنیوں اور ان سے ٹیکنالوجی خریدنے والے ممالک کے ڈیٹا کو ٹریک کرنے والی کمپنی ”سرویلنس واچ“ کے مطابق، پاکستان 15 سے زائد کمپنیوں سے اسپائی ویئر اور دیگر ٹریکنگ سافٹ ویئر حاصل کر رہا ہے۔
یہ کمپنیاں امریکہ، چین اور یہاں تک کہ اسرائیل سمیت کئی ممالک سے تعلق رکھتی ہیں۔